Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Monday, August 27, 2012

کوئٹہ: اسپنی روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے



کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعے میں ہزارہ کمیونٹی کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہیں۔

ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد مصطفی ، ضامن اور محمد علی ٹیکسی پر عمل دار روڈ کی طرف جا رہے تھے کہ اسپینی روڈ پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ انہیں بولان میڈیکل اسپتال داخل کرایا گیا تاہم حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں سی ایم ایچ منتقل کر 
دیا گیا ہے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment